پی ٹی آئی رہنما امین نیازی کی ضمانتیں منظور، بطور رکنِ اسمبلی حلف اٹھا لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پی ٹی آئی رہنما امین اللّٰہ خان نیازی کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔
اے ٹی سی اور اینٹی کرپشن عدالت نے امین اللّٰہ نیازی کی ضمانتیں منظور کیں۔
اےٹی سی نے 9 مئی کیس میں امین اللّٰہ نیازی کی یکم اپریل تک ضمانت منظور کی۔
اینٹی کرپشن عدالت نے کرپشن کیس میں امین اللّٰہ نیازی کی 27 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کی۔
ضمانت منظور ہونے کے بعد امین اللّٰہ نیازی نے بطور رکن ِصوبائی اسمبلی حلف اٹھا لیا۔