امریکی ایئرپورٹ پر جرابوں سے قیمتی کچھوے برآمد، چینی شہری گرفتار


نیویارک(قدرت روزنامہ)ایک چینی شہری کو قیمتی کچھووں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جو اس نے جرابوں میں چھپائے ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہری سائی کیونگ ٹن پر اس وقت محفوظ کردہ کچھووں کی اسمگلنگ کا الزام عائد کیا گیا جب ایئرپورٹ کے میل آفس میں چار پیکجوں میں سے 40 ایسٹرن باکس کچھوے برآمد ہوئے۔
یہ کچھوئے ’خطرے سے دوچار جنگلی نباتات اور حیوانات کی خرید و فروخت کی انٹرنیشنل کنونشن‘ (سی آئی ٹی ای ایس) کے ذریعے محفوظ قرار دیے گئے ہیں۔ شہری نے کچھووں کو شور مچانے سے روکنے کے لیے جرابوں میں چھپایا تھا۔

ایسٹرن باکس کچھووں کی لمبائی تقریباً چھ انچ تک ہوتی ہے اور وہ 100 سال سے زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ ان کا خول دوسری نسلوں سے مختلف یعنی رنگین ہوتا ہے۔
کیلیفورنیا میں سنٹرل ڈسٹرکٹ کے امریکی اٹارنی کے دفتر نے بیان میں کہا کہ کچھوے ایسے پیکجوں میں پائے گئے جن کا پتہ ٹن کے گھر کا تھا۔ کچھووں میں سے ایک مر چکا تھا لیکن باقی زندہ تھے۔ ٹن کو نیو یارک شہر میں جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔