حسن اور حسین نواز کی بریت کے بعد پاناما کیس کا کیا ہو گا ۔۔؟ سینیٹر عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کم نہیں کرسکتی کم از کم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ تو کرے، حسن اور حسین نواز کی بریت کے بعد پاناما کا باب ختم ہوگیا،پی ٹی آئی کے جلسہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، نگراں حکومتوں کے تصور کے خلاف ہوں ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

وہ جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمندبھی شریک تھے۔

ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک استاداپنے تحفظ کیلئے بندوق لے کر سکول جانے پر مجبور ہے تو یہ لاقانونیت کی انتہا ہے، حکومت مہنگائی کم نہیں کرسکتی کم از کم شہریوں کے جان و مال کا تحفظ تو کرے، کچے کا علاقہ ہو یا پکے کا علاقہ ہو ہر طرف لاقانونیت ہے حکومت او ر ریاست کہا ں ہے،انصاف کے نظام پر پاکستان کے عوام کا اعتماد متزلزل ہے، حسن اور حسین نوا ز کی بریت کے بعد پاناما کا باب ختم ہوگیا۔، نگراں حکومت ختم ہوتے ہی اس کے اہلکاروں کو منظر سے ہٹ جانا چاہیے، نگراں عہدیدار آئندہ حکومت کا حصہ بن جائیں تو لگتا ہے آئندہ کیلئے کھیتی کاشت کرتے رہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

38 mins ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

43 mins ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

1 hour ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

1 hour ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

1 hour ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

2 hours ago