وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،کابینہ اراکین کا تنخواہیں، مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا گیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس مین وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول ایگریمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی .

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدےسے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی،آئی ایم ایف معاہدے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ متوقع ہے،کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ہولڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی . وزیراعظم نے کہاکہ امید ہے کابینہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی .

. .

متعلقہ خبریں