سندھ حکومت کا صوبے میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے . وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں کسان کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا .

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسان کارڈ صرف ہاریوں کو جاری ہوگا . یہ ان کسانوں کو بھی دیا جائے گا جن کی 12 ایکٹر زمین ہے اور وہ خود کاشت کرتے ہیں . وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ میں کسان کارڈ پورے سندھ میں جاری کیا جائے گا . گندم کی خریداری میں کسان کارڈ رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی . کسی قدرتی آفت میں کسان کارڈ کے ذریعے ہاریوں کی مدد کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں