پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں علی امین گنڈاپور کے اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا ایک وقت ہوتا ہے،علی امین گنڈاپور پر اب اعتراض نہیں کیا جا سکتا،الیکشن کمیشن کے پاس علی امین گنڈا پور کیخلاف کارروائی کااختیار نہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ابھی تو صرف نوٹس جاری کیا ہے آرڈر تو نہیں ہے،عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اب کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں رہا کہ صادق امین کے سرٹیفکیٹ دے،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل کردیااور فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Recent Posts

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

1 min ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

4 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

11 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

16 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

37 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

42 mins ago