علی امین گنڈاپور نے آصف زرداری، نوازشریف اور مریم نواز کو کیا دھمکی دیدی؟

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آصف زرداری اور مریم نواز کے گھر پولیس بھیجنے کی دھمکی دیدی .

نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان میں کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں، مریم نواز، نوازشریف اور آصف زرداری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آرز درج ہیں، ہمیں دھمکیاں مت دیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر بھی پولیس بھیج دیں .

انہوں نے کہا کہ لڑائی نہیں چاہتے اس لئے درگزر سے کام لے رہے ہیں، چیلنج کرتا ہوں مجھے گرفتار کریں، یہاں آئے تو پتہ چلے گا کس میں کتنا زور ہے .

. .

متعلقہ خبریں