تین اوباشوں کی 14 سالہ لڑکے سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی
پتوکی(قدرت روزنامہ) پتوکی میں تین اوباشوں نے 14 سالہ لڑکے کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو بھی بنا لی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق افسوس ناک واقعہ حبیب آبادمیں پیش آیا جہاں ملزمان عامر ، ظہیر عباس اور نبیل کیری ڈبے پر آئے اور اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 14 سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا۔
ملزمان نے ایک نجی گرلز کالج میں لے کر حسن کو باری باری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناتے رہے، حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔