اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی حکومت نےدستاویزات کی تصدیق میں جعلسازی ثابت ہونے پر 100 کے قریب پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کر دیا ۔
پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سعودی حکومت کو معلوم ہواکہ بھرتیاں کرنے والی نجی فرم نے متعدد نرسوں کیلئے ایک ہی تصدیقی رپورٹ جمع کروا دی ۔ اہل ہونے کے باوجود نرسیں ایک سکینڈل کا شکار ہوئیں جس میں ان کی اسناد کی جعلی آن لائن تصدیق شامل تھی۔سعودی حکام نے نرسوں کے دستاویزات کی آن لائن سکریننگ کی جس دوران جعلسازی کا پردہ فاش ہوا تو انہیں واپس وطن بھیج دیا گیا ۔
واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد وزارت اوورسیز پاکستانیز نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد مقامی حکام نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ریکروٹر کا لائسنس معطل کر دیا اور اسے بلیک لسٹ بھی کر دیا۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…