بلوچستان میںلائیو اسٹاک کی اسامیوں پر بیروزگاروں کو بھرتی کیا جائے، ویٹرنری ڈاکٹرز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں اس وقت لائیو اسٹاک کی اسامیاں نہ آنے کی وجہ سے سیکڑوں ویٹرنری ڈاکٹرز بے روزگاری اور مایوسی کا شکار ہیں۔ چونکہ بلوچستان میں اس وقت مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹرز بے روزگاری کے شکار ہیں اور ہر سال بلوچستان میں مختلف یونیورسٹیوں سے 150 تا 200 ڈاکٹرز فارغ ہوتے ہیں جن میں ایم فل اسکالرز اور پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز بھی شامل ہیں۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ پچھلے پانچ سال کے دورانیہ میں حکومت بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز کو بجٹ میں بالکل نظر انداز کرتا رہا حالانکہ پوری ملکی معیشت میں لائیو سٹاک ریڈھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ہاں شعبہ لائیو اسٹاک کو بالکل اہمیت نہیں دی جارہی، جو بے روزگار ویٹرنری ڈاکٹروں کیساتھ سراسر ظلم ہے۔ بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز کے نو منتخب عہدیداران کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں کہ آئندہ بجٹ میں ویٹرنری ڈاکٹروں کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔