پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس، آج اپوزیشن رہنما بحث کریں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس صبح 10 بجے دوبارہ ہوگا، اپوزیشن رہنما بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے۔
رواں اجلاس میں پنجاب کا ایک سالہ بجٹ ایوان سے پاس کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس دو روز وقفے کے بعد گزشتہ روز شروع ہوا تھا۔
اسمبلی میں پیر کے روز ہوئے اجلاس میں پیش کئے گئے ایک سال کے بجٹ پر عام بحث کی گئی تھی۔