اسلام آباد

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 2024-25 کیلیے کھربوں روپے مانگ لیے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سال 2024-25 کے لیے کھربوں روپے مانگ لیے جس کے لیے نیپرا اتھارٹی میں ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستیں جمع کرا دی گئیں۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سال 2024-25 کے لیے 236 ارب روپے سے زائد کی درخواست کی ہے۔ گوجرانولہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 313 ارب روپے اور ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 160 ارب روپے مانگے ہیں۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 67 ارب روپے کی درخواست کی ہے جبکہ سکھر الیکٹرک پاور پلائی کمپنی نے 35 کروڑ روپے اور ٹیسکو نے 92 ارب روپے مانگ رکھے ہیں۔
درخواستوں میں تنخواہیں، مراعات اور ریٹائرمنٹ کے بعد فائدے شامل ہیں جبکہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ، ویلنگٹن چارجز سمیت دیگر مد میں پیسے بھی مانگے گئے ہیں۔
نیپرا اتھارٹی تقسیم کارکمپنوں کی درخواستوں پر 2 اور 3 اپریل کو سماعت کرے گی۔

متعلقہ خبریں