بابر اعظم، نسیم شاہ سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے فوراً بعد بابر اعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ سمیت دیگر کرکٹرز نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
قومی کرکٹر افتخار احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس میں تمام کرکٹرز احرام باندھے کھڑے نظر آرہے ہیں۔
بابراعظم، نسیم شاہ، امام الحق اور افتخار احمد نے ساتھ عمرہ ادا کیا، عمرے کے سفر پر امام الحق اور بابر اعظم ایک ساتھ جب کہ نسیم شاہ اپنے والد کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے۔
دوسری جانب بابر اعظم نے اپنی احرام باندھے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’عمرہ ادا کرنے کے بعد خوشی محسوس کررہا ہوں، اس سفر کے لیے مشکور ہوں اور پوری انسانیت کی بھلائی اور امن کے لیے دعاگو ہوں‘۔