اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کاحجم 442.82 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47.30 فیصدزیادہ ہے . دوسری جانب پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی طورپر6.678 ارب ڈالرکی بیرونی معاونت موصول ہوئی . وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ ماہواررپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی 2023 تا فروری 2024) کی مدت میں کثیرالجہتی شراکت داروںکی جانب پاکستان کو مجموعی طورپر2.635 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا .
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر47.30 فیصد جبکہ سعودی عرب سے درآمدات میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .
متعلقہ خبریں