آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ینگ یی کی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات، پاکستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جاری تعاون اور مستقبل کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مسٹر ینگ یی نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے اسٹاف سطح کے معاہدے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کی طرف سے کئی سالوں میں فراہم کی جانے والی معاونت کی تعریف کرتے ہوئے وبائی امراض اور سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پالیسی پر مبنی قرض (پی بی ایل)کے ذریعے پاکستان کی معاونت کو سراہا۔