مکہ مکرمہ؛ گاڑی مسجد کے باہرافطار دسترخوان پرچڑھ گئی، ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مکہ مکرمہ میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر افطاری کے دستر خوان پر چڑھ گئی . عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر مسجد کے باہر افطار دسترخوان پر بیٹھے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 21 افراد زخمی ہوگئے .

حکام کے مطابق حادثہ مغرب کی اذان سے کچھ دیر قبل مکہ مکرمہ کے ایک علاقے کی مسجد کے باہر پیش آیا . حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں . حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں . . .

متعلقہ خبریں