کراچی: پاک بحریہ، پی ایم ایس اے، کسٹمز کا مشترکہ آپریشن، 14 کروڑ سے زائد مالیت کی شراب ضبط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) اور کسٹمز کے کراچی میں مشترکہ آپریشن کے دوران 14.6 کروڑ مالیت کی شراب ضبط کرلی گئی ہے . ڈان نیوز کے مطابق فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور کسٹمز کا مشترکہ آپریشن کیا گیا جس دوران تقریباً 14.6 کروڑ روپے مالیت کی 4 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں .

بیان کے مطابق مشترکہ آپریشن جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی فراہم کردہ معلومات پر کیا گیا، پاک بحریہ نے ضبط کی گئی شراب کسٹمز حکام کے حوالے کردی ہیں . آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک بحریہ سمندری حدود میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے . . .

متعلقہ خبریں