اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ ڈونلڈلو سچ اگر بول رہے ہیں تو سائفر تھا کیا؟سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی۔
اسلام آباد میں عدالت پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سائفر سے متعلق ڈونلڈلو کے بیان کی سفیر نے تصدیق کی تھی،سائفر سازش تھی، اب بھی بیان پر کھڑے ہیں،غیرت مند پاکستانی کے گھر میں مداخلت بھی ہو تو سازش ہے،اسد مجید کو بلاکر پوچھا جائے کہ بات چیت نہیں ہوئی تو سائفر کس نے بھیجا،ڈونلڈلو سچ اگر بول رہے ہیں تو سائفر تھا کیا؟سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی،ملک کے اندر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے،ان کاکہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں،وفاق نےپیسے دینے ہیں، خیبرپختونخوا کا حق ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنی، عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا،تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی ، پی ٹی آئی کی 180سیٹیں چوری ہوئیں،عوام کی سپورٹ حکومت کے ساتھ نہیں، کیا ڈیلیور کریں گے، بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ملک کے ساتھ جو تجربہ کیا گیا اس نے عوام کو نقصان پہنچایا،وزیراعظم خود فارم 47والے ہیں، میں ان سے کیا بات کروں ؟
سنجاوی(قدرت روزنامہ) پٹرول پمپ میں آگ لگانے سے ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضائع مالکان…
ہرنائی(قدرت روزنامہ)زرغون شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والے 10 افراد چوتھے روز بعد بھی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)انجمن اخبا ر فروشاں کے جاری کر دہ پر یس ریلیز کے مطا بق…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو کا تربت میں امن و امان کی…
سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلو چستان حکومت نے…