اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا . اسلام آباد سے اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر خرچ ہوگی .

سرکاری اعلامیہ کے مطابق رقم مکانات کی تعمیر، صاف پانی اور حفظان صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ ہوگی . اس رقم سے 13 لاکھ افراد کے حالات میں بہتری لائی جائے گی . اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور اور آئی ایس ڈی بی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے . اعلامیہ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد 22 سے 24 مارچ تک پاکستان کے دورہ پر ہے . وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے وفد کا خیر مقدم کیا . اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق وزیر اقتصادی امور نے اسلامی ترقیاتی بینک کے 4.2 ارب ڈالر دینے کے وعدے کو سراہا . اعلامیہ کے مطابق 2022 میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں