اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔
اسلام آباد سے اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر خرچ ہوگی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق رقم مکانات کی تعمیر، صاف پانی اور حفظان صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔ اس رقم سے 13 لاکھ افراد کے حالات میں بہتری لائی جائے گی۔ اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور اور آئی ایس ڈی بی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔
اعلامیہ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد 22 سے 24 مارچ تک پاکستان کے دورہ پر ہے۔ وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے وفد کا خیر مقدم کیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق وزیر اقتصادی امور نے اسلامی ترقیاتی بینک کے 4.2 ارب ڈالر دینے کے وعدے کو سراہا۔
اعلامیہ کے مطابق 2022 میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 min ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

13 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

20 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

37 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

41 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

52 mins ago