امبانی جیسی شادی پاکستان میں ہوتی تو پہلی مبارکباد نیب کی آتی: گورنر سندھ
کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ امبانی جیسی شادی پاکستان میں ہوتی تو پہلی مبارکباد نیب کی آتی۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا بھارتی کے امیر ترین بزنس مینز میں شامل امبانی جیسی شادی پاکستان میں ہوتی تو پہلی مبارکباد نیب کی آتی اور دوسری ایف بی آر دیتا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں آئی ٹی کورسز شروع کرانے جارہے ہیں، اندازاً 25 لاکھ بچے بچیاں آن لائن اور آن سائٹ کورسز کریں گے، سندھ آئی ٹی کے نام سے جانا اور پہچانا جائے گا۔