اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے اور تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو اسپتال میں داخل کرانے کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے . اس تحقیق کے لئے ماہرین نے 4 لاکھ 21 ہزار مریضوں کے اعداد و شمارکا ڈیٹا جمع کیا ہے جبکہ سگریٹ پینے والے 14 ہزار کرونا سے متاثر افراد میں سے 51 افراد کو اسپتال داخل ہونا پڑا ہے . خیال رہے کہ یہ تحقیق آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی زیر سربراہی کی گئی ہے . قبل ازیں چین میں کیے جانے والے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سگریٹ نوشی کرنےوالے لوگوں کو کورونا وائرس کا خطرہ عام لوگوں سے 14 فیصد زیادہ ہوتا ہے . . .
(قدرت روزنامہ)سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں امراض قلب، فالج اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے .
لیکن حالیہ تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مباکو نوشی کرنے سے کورونا وائرس کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ سگریٹ اور تمباکو نوشی سے جُڑی تمام عادات کو تَرک کرنے سے وائرس کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے .
متعلقہ خبریں