حب، فیکٹری میں کام کے دوران لوہے کی پلیٹ کی زد میں آکر ملازم جاں بحق
حب(قدرت روزنامہ)حب کے قریب ساکران کے علاقہ اٹک سمیٹ فیکٹری میں کام کے دوران لوہے کی بھاری پلیٹ کی زد میں آکر فیکٹری کا مکینکل سپر وائزر مکرم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اٹک سمیٹ فیکٹری کے پروجیکٹ لائن 4 کا کام جاری تھا کہ کافی اونچائی سے گرنے والی لوہے کی ایک وزنی پلیٹ کی زد میں آکر فیکٹری کا مکینکل سپر وائزر مکرم علی شدید زخمی ہوگیا جو کہ بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا متوفی کا تعلق کراچی سے تھا۔