عاطف اسلم کی بیٹی پہلی بار منظرِ عام پر

دبئی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اکلوتی بیٹی حلیمہ کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا۔
عاطف اسلم نے اپنی ننھی پری حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو خاص تحفہ دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی اکلوتی بیٹی کی تصاویر پوسٹ کیں۔
تصاویر میں عاطف اسلم اپنی بیٹی کو ہوا میں اُچھال رہے ہیں جبکہ باپ بیٹی کی اس جوڑی نے سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بابا نے شہزادی کا جوتا اپنی جیب میں رکھا ہے جب حلیمہ کو چاہیے ہوگا بتا دینا۔
گلوکار نے ننھی حلیمہ سے اپنی بےلوث محبت کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارک دی اور ساتھ ہی بیٹی کی تاریخ پیدائش بھی درج کی۔
مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کی بیٹی کی تصاویر کو خوب سراہا جارہا ہے، مداح تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے حلیمہ کی معصومیت کی تعریف کررہے ہیں جبکہ یہ تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس جوڑی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
سال 2023 میں پہلے روزے کو عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Recent Posts

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی…

5 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

15 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حکام سے رابطے میں ہیں، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہم ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغستان…

29 mins ago

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

43 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

48 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

60 mins ago