6 بڑے شہروں میں دکانداروں پر ایڈوانس انکم ٹیکس عائد، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے ٹیکس کا جال مزید پھیلانے کیلیے پاکستان کے 6 بڑے شہروں میں کاروبار کرنے والے ریٹیلرز اور ہول سیلرز کیلیے لازمی رجسٹریشن سکیم کا منصوبہ پیش کردیا۔
ایف بی آر نے اسکیم کے یکم اپریل سے نفاذ کیلیے قانونی ضابطہ کار بھی جاری کردیا ہے، اس طرح پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔ ایف بی آر نے اسٹیک ہولڈرز کوسکیم سے متعلق تجاویز اور تحفظات کا اظہار کرنے کیلیے سات یوم کا وقت دیدیا۔
ایف بی آرکے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیم کا دائرہ کار ریٹیلرز، ہول سیلرز، ڈیلرز، مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز تک بڑھا دیا گیا۔ اسکیم کا نفاذ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور میں کیا جائے گا۔
اسکیم کے تحت ہر تاجر ہر مہینے کی 15 تاریخ تک ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کرنے کا پابند ہوگا، اگر تاجر کی آمدن انکم ٹیکس کی سطح سے کم ہوگی تو اس کو سالانہ 1,200 روپے بطور انکم ٹیکس ادا کرنے ہوں گے، وقت سے پہلے مکمل انکم ٹیکس اداکرنے والے تاجروں کو انکم ٹیکس میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی، تمام سرگرمیاں ایک علیحدہ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت سرانجام دی جائیں گی، ٹیکس کا تعین تجارتی جگہ کے سالانہ کرایہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ سکیم حکومت کے سیاسی عزم کا بھی ٹیسٹ کیس ہے، اگر چہ اس اسکیم کے نفاذ کا اعلان پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہے، سب سے پہلے جنرل پرویز مشرف کے دور میں یہ سکیم پیش کی گئی تھی، لیکن یہ التواکا شکار رہی، نواز لیگی حکومت بھی اس کو عملی جامہ نہ پہنا سکی، تاہم اب اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل نے اس اسکیم پر عملدر آمد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

Recent Posts

جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت کیس میں عدالتی معاون کا تقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہائی کورٹ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے خط پر توہینِ عدالت…

4 mins ago

پاکستان کو 10 ماہ میں 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور…

10 mins ago

ہر چیز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، آئی ایم ایف کی شرائط نے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف )نے نئے بیل آئوٹ پیکیج کے…

27 mins ago

آٹو انڈسٹری کی آئندہ بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو انڈسٹری کی جانب سے حکومت کو آئندہ مالی سال 2024-25 کے…

35 mins ago

میچ ہارنے کے بعد ممبئی انڈین کی مالکن نیتا امبانی نے روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کیلئے دوٹوک پیغام دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) انڈین پریمئیر لیگ جہاں تنازعات کے ساتھ جاری ہے، وہیں اب ممبئی…

40 mins ago

کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے

کراچی(قدرت روزنامہ) گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکےسے بچوں اور خواتین سمیت…

48 mins ago