آصف زرداری، نواز شریف اور مریم نواز پر خیبرپختونخوا میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف پر خیبرپختونخوا میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں .

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز، آصف علی زرداری اور نواز شریف پر کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، تینوں پر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا اور ایف آئی آر ڈی آئی خان کے تھانہ کینٹ میں درج ہے .

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2022 میں درج ایف آئی آر کو سیل کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں غداری کے مقدمات شامل ہیں، ایف آئی آر پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں درج کی گئی تھی . علی امین گنڈا پور نے گزشتہ دنوں مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بیان دیا تھا . اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں . انکا کہنا تھا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، ہمیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں .

. .

متعلقہ خبریں