آصف زرداری، نواز شریف اور مریم نواز پر خیبرپختونخوا میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف پر خیبرپختونخوا میں درج ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز، آصف علی زرداری اور نواز شریف پر کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، تینوں پر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا اور ایف آئی آر ڈی آئی خان کے تھانہ کینٹ میں درج ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2022 میں درج ایف آئی آر کو سیل کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں غداری کے مقدمات شامل ہیں، ایف آئی آر پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں درج کی گئی تھی۔علی امین گنڈا پور نے گزشتہ دنوں مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بیان دیا تھا۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، ہمیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

8 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

13 mins ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

17 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

18 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

21 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

33 mins ago