ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جان کو خطرہ، سکاٹ لینڈ یارڈ نے سیکیورٹی فراہم کردی

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں ملنے کے بعدسکاٹ لینڈ یارڈ نے سیکیورٹی فراہم کردی۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کو بعض افراد کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھی، ٹک ٹاکرکو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے سکاٹ لینڈ یارڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ اس حوالے سے حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جاننے والے چند افراد واٹس ایپ پر بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،مجھے ہراساں کیا اورمیرے خلاف مہم چلائی، ملزمان میرے دوستوں کے گھروں میں داخل ہوگئے،مجھے پریشان کرنے والے سمجھے کہ یہ پاکستان ہے اور ان کی بدمعاشی یہاں بھی چلے گی،ان کا بنیادی مقصد مجھے ڈرانا اور ذہنی طور پر پریشان کرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ 6 ہزار پاؤنڈ چرانے کا الزام لگایا اور میری ویڈیوز اور فوٹیج چرا کر اس میں تبدیلیاں کرکے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے والوں کے حوالے سے تمام حقائق پولیس کو بتا دئیے ہیں جس پر پولیس نے میرے خلاف سرگرم افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دہنے والے بعض افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے بھی ہے، پولیس کی تحقیقات میں سب سامنے آجائے گا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، پی ٹی آئی کو نہ روکتے تو یہ دھرنا دے کر بیٹھ جاتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 mins ago

حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ…

10 mins ago

بہنوں کا حق غصب کرنے والے بھائی کو قاضی کی عدالت میں لینے کے دینے پڑگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے اور فضول…

19 mins ago

ڈینگی سے جلد صحتیابی کے لیے کو ن سی غذائیں اکسیر؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے…

26 mins ago

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 5 ہزار اسکول تعمیر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان…

45 mins ago

پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد…

56 mins ago