ننکانہ صاحب :ریچھ کا تماشا دکھانے پر5 افراد ریچھوں سمیت حوالات میں بند

ننکانہ صاحب (قدرت روزنامہ)ریچھ کا تماشا دکھانے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق پانچوں افراد بابا نو لکھ ہزاری کے عرس پر ریچھوں کو بازار میں گھما رہے تھے۔ پانچوں افراد کو ریچھوں سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ افراد اور ریچھوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے، وائلڈ لائف کی ٹیم ریچھوں کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔ریچھوں کو لاہور چڑیا گھر میں شفٹ کیا جائے گا۔

اُدھر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ دربار بابا نو لاکھ ہزاری کے میلے سے ریچھ کے بچوں کا الرٹ ملنے پر فوری کارروائی کی گئی، 4 ریچھ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔وائلڈ لائف ٹیموں اور اے سی شاہ کوٹ کو ان کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایسے واقعات کی رپورٹنگ سے پتہ چلتا ہے یہ مسئلہ بہت زیادہ ہے، جانوروں پر ظلم کے تمام کیسز کے خلاف کارروائی کیلئے اگلے 10 دنوں کیلئے کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، پی ٹی آئی کو نہ روکتے تو یہ دھرنا دے کر بیٹھ جاتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

4 mins ago

حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ…

12 mins ago

بہنوں کا حق غصب کرنے والے بھائی کو قاضی کی عدالت میں لینے کے دینے پڑگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے اور فضول…

21 mins ago

ڈینگی سے جلد صحتیابی کے لیے کو ن سی غذائیں اکسیر؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے…

28 mins ago

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 5 ہزار اسکول تعمیر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان…

47 mins ago

پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد…

58 mins ago