ریکوڈک پر کام کرنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ریکوڈک منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والوں اور بندرگاہ تک لاجسٹکس کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ریکوڈک منصوبہ بذریعہ سڑک گوادر سے جوڑنے کے لیے روڈ نیٹ ورک اپ گریڈ کیا جائے گا۔جہاں نئی سڑکیں تعمیر ہو رہی ہیں، ان کی تکمیل کا کام تیز تر کیا جائے، ریکوڈک کی گوادر بندرگاہ تک ریل روڈ نیٹ ورک کی فزیبیلٹی کی حکمت عملی بنائی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک سے گوادر ریلوے لائن منصوبے سے بندرگاہ تک رسائی آسان اور کم وقت میں ہوگی، نئی ریلوے لائن سے معدنیات سے بھرپور ضلع چاغی مستفید ہوگا، نئی ریلوے لائن سے کان کنی کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ریکوڈک روڈ اینڈ ریل کنیک ٹیوٹی پر اگلے ہفتے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی دسمبر 2024 تک مکمل کرلی جائے گی، ریکوڈک سے ہر مہینے 6 ہزار کنٹینر بندرگاہ تک جائیں گے، ریکوڈک سے قومی شاہراہ 40 تک کی لنک روڈ مائننگ کمپنی تعمیر کرے گی۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا، پی ٹی آئی کو نہ روکتے تو یہ دھرنا دے کر بیٹھ جاتے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

4 mins ago

حکومت کے ساتھ مل کر معاشی استحکام کے لیے کوششیں کررہے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ…

12 mins ago

بہنوں کا حق غصب کرنے والے بھائی کو قاضی کی عدالت میں لینے کے دینے پڑگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے اور فضول…

21 mins ago

ڈینگی سے جلد صحتیابی کے لیے کو ن سی غذائیں اکسیر؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے…

27 mins ago

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا پاکستان میں 5 ہزار اسکول تعمیر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے پاکستان…

47 mins ago

پاکستان پر قرض میں مسلسل اضافہ، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر قرض کے حوالے سے اعداد…

57 mins ago