پریانکا چوپڑا نئی ایکشن فلم کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کیلئے تیار


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اور ہالی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی کررہی ہیں اور اب وہ ایکشن فلم میں نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکارہ اس وقت ممبئی میں موجود ہیں اور وہ مختلف فلم ڈائریکٹروں سے ملاقاتیں کررہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پریانکا کی نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات ہوئی ہے اور انہیں ان کا ایک ایکشن پروجیکٹ پسند آگیا ہے۔ اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر کے درمیان شوٹنگ شیڈول اور دیگر معاملات پر بات چیت جاری ہے اور اس کا حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا امریکی پاپ سنگر نِک جوناس سے شادی کے بعد لاس اینجلس میں مقیم ہیں اور اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔