سب مراد علی شاہ کیساتھ ہیں، ناصر شاہ، پارٹی میں اختلافات کی تردید


لاڑکانہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں، مراد علی شاہ کی کارکردگی بہت بہتر ہے، وہ میرٹ پر ہیں۔لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بجلی کے بل کے حوالے سے بہت شکایات آرہی ہیں۔ عوام بھاری بلوں سے پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کے حوالے سے ہم سوچ سکتے ہیں، ملازمین کا خیال رکھا گیا تو پیپلز پارٹی اس معاملے پر غور کرسکتی ہے۔ناصر شاہ نے کہاکہ کچے کے علاقے اور امن و امان کے حوالے سے وزیر داخلہ کام کررہے ہیں، بہت جلد اچھی خبریں آئیں گی۔