رینجرز کی کندھ کوٹ میں کارروائی، 3 مشتبہ ملزمان گرفتار
کندھ کوٹ (قدرت روزنامہ)رینجرز کی کندھ کوٹ میں کارروائی، 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران کوکاری، نندوانی، بنگلانی اور چولیانی گینگ کی 15 سے زائد پناہ گاہیں ختم کردیں۔
آپریشن ٹیچر اللّٰہ رکھیو نندوانی کے قتل کی سہولت کاری میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کیا گیا۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نندوانی گینگ کا سرغنہ خانونندوانی بھی شامل ہے۔
رینجرز کے مطابق ملزمان گینگ ٹُھل، تنگوانی، انڈس ہائی وے اور دیگر علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔