اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اپنا میدان واپس لیا ہے، لیاقت بلوچ
کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اپنا میدان واپس لیا ہے، جماعت اسلامی کی پیشرفت مستقبل میں بڑی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔
کراچی میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کو منصب سے محروم رکھنے کےلیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، حلقہ بندی، مردم شماری، انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کے ہر حربے کو استعمال کیا گیا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں بے یقینی ناامیدی ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، فلسطین سے یکجہتی کیلئے مارچ کیا جا رہا ہے، کراچی کے عوام بھرپور شرکت کریں گے۔