شاہ رخ جتنے کامیاب ہیں اتنا ہی انکے اندر عاجزی و انکساری بھی ہے، نوجوت سنگھ سدھو


ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی کرکٹر، سیاستداں اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی نوجوت سنگھ سدھو نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو سراہتے ہوئے انکے ساتھ اپنی ایک پرانی گفتگو کا تذکرہ کیا اور کہا کہ شاہ رخ جتنے کامیاب ہیں اتنا ہی انکے اندر عاجزی و انکساری بھی ہے .
شاہ رخ خان گزشتہ روز ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے موقع پر موجود تھے .

اس موقع پر سوشل میڈیا پر نوجوت سدھو کی ایک ویڈیو نظر آئی جس میں وہ میچ کے بعد فیلڈ پر گئے .
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پرستار کے اکاوئنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کلپ میں نوجوت سدھو نے کہا کہ شاہ رخ خان عزت و احترام کے مستحق ہیں .
انکے مطابق انہوں نے ایک بار ابھیشک بچن سے سنا تھا کہ اگر کوئی شخص فلم انڈسٹری میں غیر محفوظ نہیں، جو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور انہیں اپنے سامنے رکھتا ہے تو وہ شاہ رخ خان ہے .
نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر اپنی شاہ رخ کے ساتھ ایک پرانی ملاقات کا ذکر کیا جب شاہ رخ ٹیلی ویژن اداکار تھے، سدھو نے کہا جب وہ ماڈل اسکول گراؤنڈ پر شاہ رخ خان سے ملے تو میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر شاہ رخ نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں جانا چاہتے ہیں .
سدھو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کہا بغیر کسی رشتے دار اور مقابلے کے وہاں جانے کا منصوبہ کیسے بنالیا اور وہاں کامیابی کیسے ملے گی؟ جس پر شاہ رخ نے کچھ کہنے کی اجازت چاہی اور پھر کہا میں کسی سے نہیں بلکہ خود سے مقابلہ کروں گا . نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں ان سے ہونے والی یہ گفتگو آج تک نہیں بھولا، یہ آدمی جتنا کامیاب ہے اتنا ہی انکے اندر عاجزی و انکساری بھی ہے .

. .

متعلقہ خبریں