بھارت میں عام انتخابات: کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو رواں سال عام انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کا ٹکٹ مل گیا۔ بی جے پی نے اتوار کو ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی اپنی پانچویں فہرست جاری کی جس میں بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت ہماچل پردیش کے شہر مندی سے بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔
بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک اعزاز قرار دیا۔ واضح رہے کہ بھارت کا الیکشن کمیشن ملکی ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرچکا ہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 543 نشستوں کیلئے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا۔ بھارتی ریاستوں میں سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کا اختتام یکم جون کو ہوگا۔
پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 21 ریاستوں، دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو 12 ریاستوں، تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو 12 ریاستوں، چوتھے مرحلے میں 13 مئی کو 10 ریاستوں، پانچویں مرحلے میں 20 مئی کو 8 ریاستوں، چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو 7 ریاستوں اور ساتویں مرحلے میں یکم جون کو 8 ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی۔
عام انتخابات میں 97 کروڑ بھارتی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں، ووٹوں کی گنتی 4 جون کو شروع ہوگی۔ دوسری جانب بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ 12 جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد انڈیا سے ہوگا۔ پری پول سروے کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے تیسری مدت کیلئے وزیراعظم بننے کے قوی امکانات ہیں۔

Recent Posts

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

1 min ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

7 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

13 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

26 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

39 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

47 mins ago