لاہور: وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیر قانون کا یوٹیلٹی اسٹورز کا دورہ


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا اور انہوں نے یوٹیلٹی اسٹورز پر ریٹ لسٹ بھی چیک کی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب دالوں اور دیگر اشیاء کی کوالٹی بھی چیک کی۔
’’معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے‘‘
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج دیا، عوام کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔