اچھرہ کیس، 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور، 2 بے گناہ قرار


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اچھرہ میں خاتون پر حملے کے مقدمے میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے ملزم التمش، ندیم اور عادل کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے 2 ملزمان علیم الدین اور خالد شہنشاہ کو بے گناہ قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر مشتعل ہجوم نے خاتون پر توہین مذہب کا الزام لگایا تھا۔خاتون پولیس افسر کی بروقت کارروائی نے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت نکال لیا تھا۔
جس کے بعد خاتون پر عربی حروف تہجی والا لباس پہننے پر توہین مذہب کا الزام عائد کرتے ہوئے ہراساں کرنے والے مشتعل ہجوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 19 مارچ کو اس مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔