کیپٹن صفدر نے اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے . پشاور میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات بتائی ہے .


ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد اعظم سواتی کو نااہل کیا گیا تھا . کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے .
انہوں نے کہا کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی . ن لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی کے میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں .
کیپٹن (ر) صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی اور انڈے مل رہے ہیں، انہیں اور کیا چاہیے؟

. .

متعلقہ خبریں