ساحلی مقامات پر ٹرالر مافیا کےخلاف کارروائی کر کے ماہی گیروں کا معاشی قتل روکنا ہوگا، رحمت صالح


پسنی(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے گوادر میں ٹرالر مافیا کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرالر مافیا گوادر میں ساحل سمندر پر ٹرالنگ اور جدید آہنی جالوں سے مچھلیوں کی نسل کشی کرکے مقامی ماہی گیروں کا معاشی قتل عام کررہا ہے جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے اور ہر فورم اس مسئلے کے حل کے لئے آواز بلند کریں گے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گوادر کے ساحل سمندر کو ٹرالر مافیا کو فروخت کرلیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹرالر مافیا ٹرالنگ اور جدید جال کے ذریعے سمندر میں پائی جانے والی مچھلیوں اور سمندری حیات کی نسل کشی کرتے ہوئے مقامی ماہی گیروں کا روز گار چھیننے کے علاوہ ان کا معاشی قتل کررہا ہے جس کی وجہ سے مقامی ماہی گیر فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور ان کا نان نفقہ چھین لیا گیا ہے کیونکہ مقامی ماہی گیروں کا صدیوں سے ساحل سمندر سے روزگار وابستہ تھا لیکن حکومت کی جانب سے ٹرالنگ مافیا کو سمندر فروخت کرنے سے ان کا روزگار ختم ہوچکا ہے موجودہ حکومت کو بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر بسنے والے مقامی غریب ماہی گیروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرالنگ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے مقامی ماہی گیروں کے معاشی قتل عام کو روکنا ہوگا تاکہ مقامی ماہی گیروں کا روزگار ساحل سمندر برقرار رہ سکے اگر حکومت وقت نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو نیشنل پارٹی اسمبلی فلور سمیت ہر فورم پر مقامی ماہی گیروں کے حقوق کے حصول ، تحفظ اور اس مشکلات صورتحال سے نکالنے کے لئے اپنی آواز بلند کرتے رہے گی۔