پشاور ہائیکورٹ؛ اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ میں اپوزیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے رٹ دائر کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے عدالت سے رجوع کر لیا،ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی جانب سے رٹ دائر کی گئی .

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے،مخصوص نشستو ں پر منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں،حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں