کراچی میں فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق
کراچی(قدرت روزنامہ) مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مھچر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔
ولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ نور حسن ولد غلام سبحان کے نام سے کی گئی ، علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول ساؤنڈ سسٹم کرائے پر دینے کا کام کرتا تھا اور تین بچوں کا باپ تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق مقتول کو طارق سراجی نامی علاقائی بدمعاش نے اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔