کراچی میں فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق


کراچی(قدرت روزنامہ) مچھر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے تین بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا . تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مھچر کالونی سراجی چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی .

ولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ نور حسن ولد غلام سبحان کے نام سے کی گئی ، علاقہ مکینوں کے مطابق مقتول ساؤنڈ سسٹم کرائے پر دینے کا کام کرتا تھا اور تین بچوں کا باپ تھا . عینی شاہدین کے مطابق مقتول کو طارق سراجی نامی علاقائی بدمعاش نے اس کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں