سبی مرکزی شاہراہ پر ڈاکوﺅں کی مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار، لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ کر فرار
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سبی کے علاقے میں مرکزی شاہراہ پر نامعلوم ڈاکو مسافر گاڑیوں کو روک کر اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے ، قیمتی سامان، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی میں قومی شاہراہ این 65 پر بختیار آباد ڈومکی کے قریب مسلح ڈاکو مسافر ویگنوں ، ٹرک ڈرائیوروں سے اسلحہ کے زور پر نقدی ، موبائل اور قیمتی اشیاءلوٹ کر فرار ہوگئے۔