انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے اغوا کا یہ کام اب معمول بن چکا ہے . انہون نے کہا کہ ضلع دکی کے کوئلہ کانوں میں افغانستان، سوات، شانگلہ، قلعہ سیف اللہ اور دیگر دور دراز سے آئے ہوئے مزدور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے آئے ہوئے ہیں لیکن یہاں پر انتظامیہ ان کو حفاظت دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے . رہنماﺅں نے کہا کہ تین روز کے اندر مزدور بازیاب نہیں کروائے گئے تو ہم پورے دکی میں کوئلہ کانکنی کا کام بند کرکے بھرپور احتجاج و ہڑتال کرینگے . علاوہ ازیں پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع دکی کے صدر شیر محمد کاکڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر ایک تنظیم کی جانب سے ہمارے بے گناہ مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں . انہوں نے ایف سی بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان جلد ازجلد ہمارے غریب مزدوروں کو بازیاب کروائے . . .
دکی(قدرت روزنامہ)دکی میں تین مزدوروں کو بازیاب نہ کرانے کیلئے نیشنل لیبر فیڈریشن اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس، مغویوں کی جلد بازیابی کا مطالبہ . نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع دکی کے صدر امبر خان سواتی نے عہدیداران و ممبران کے ساتھ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کسی تنظیم نے ہمارے مزدورون کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا ہے جن کو اج دوسرے روز بھی بازیاب نہیں کروایا گیا اور اس قبل بھی ہمارے مزدور اغوا ہوئے تھے .
متعلقہ خبریں