کوئٹہ میں پرائیویٹ اسکولوں کی لوٹ مار، فیسوں میں بے پناہ اضافہ کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پرائیویٹ اسکولوں کی لوٹ مار، عام شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، حکومت کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹا سکولوں نے اپنی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے اسی طرح پرائیویٹ اسکول مالکان نے وردی، کتابیں، کاپیاں دیگر اسٹیشنری، وردی اور جوتے وغیرہ بھی اپنے اسکول سے فراہمی کیلئے والدین کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ اس اسکول سے خریداری کریں بصورت دیگر ان کے بچے کو داخلہ نہیں ملے گا . والدین نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہے کہ خدارا نجی اسکولوں کی لوٹ مار کو روکنے کیلئے اس پر چیک اینڈ بیلنس کیا جائے اور اضافی فیسوں کے فیصلے کو واپس لیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں