خضدار ، کپڑے مہنگے داموں فروخت، لوٹنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے،عوامی حلقے


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں مافیا کا مسلسل اضافہ کپڑے کے تاجرغریب عوام کو لوٹ رہے ہیں تاجروں نے لوٹ ماری کرکے کپڑوں کی قیمت دوگنی کردی ہے لیڈیز اور جینٹس کے کپڑے من مانی ریٹ پر فروخت ہونے لگے، مسلم تاجروں نے بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی حرمت کا خیال نہیں رکھاجارہا ہے ہرچیز کی دوگنی ریٹ وصولی سے غریب لوگ عید کی خوشیوں سے محروم ہورہی ہے تفصیلات کے مطابق خضدار میں مسلم اور ہندو تاجروں کی جانب سے من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں، غریب لوگ عید کی کپڑوں سے محروم ہو گئے ہیں ، لیڈیز اور جینٹس کے کپڑوں میں بے تحاشا ریٹس کی وصولی غریب عوام اپنے بچوں کو عیدکی خوشیوں میں شامل نہ کرسکیں گے گزشتہ کئی ماہ سے ڈالر کی مسلسل کمی اور روپئے کی قدر میں اضافہ کے باوجود تاجر برادری مہنگائی کے اوپر مہنگائی کررہا ہے کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہے سرکار پیاز ٹماٹر اور گوشت کی قیمتوں پر ایکشن لے لیتی ہے مگر سب سے بڑی مافیا جوکہ کپڑے بیچنے والے تاجروں کی صورت میں لوگوں پر مسلط ہے ان پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے کراچی میں سو ڈیڈھ اور دو سو روپئے میٹر کپڑے کو خضدار لاکر ایماندار تاجربرادری چھ سو سے آٹھ سو روپے میں بیچاجارہا ہے عوام کو خوب لوٹ رہی ہے ہندو اور مسلم تاجر عوام کواس لوٹ ماری میں برابر کے شریک ہیں خاص کر شاپنگ سینٹرز والے خواتین کو سستی چیزوں کو دوگنی ریٹس پر فروخت کی جاتی ہے کراچی کے ریٹس کے نسبت خضدار میں ہرکوالٹی کی ریٹس کو دوگنی قیمتوں پر فروخت کی جاتی ہے خضدار میں کپڑے اور شاپنگ کی دکانوں میں ہندو مسلم تاجر ملکر عوام کو لوٹ رہی ہے اور اپنے مرضی کا ریٹس وصول کرکے بڑے مافیا بن کر لوگوں کو نگل رہی ہے خضدار کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا کپڑے کے تاجروں کی دکانوں کے ریٹس چیک کرکے مزید عوام کو لوٹ ماری سے بچایا جائے اور انکے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں اور مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف بلاامتیار کاروائی کرکے عوام کو مزید لوٹنے سے نجات دلائی جائیں۔