مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم، عالمی سطح پر مہنگا ہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کے نرخوں میں استحکام ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے کے بعد 2187ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دریں اثنا عالمی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 228200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 195645روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔