بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام نے لاکھوں روپے اپنے ذاتی تشہیر پر اڑا دئیے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں نئی حکومت آتے ہی بیوروکریسی نے چاپلوسیاں شروع کردی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے قوانین کو بالاطاق رکھ کر سربراہ بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام نے لاکھوں روپے اپنے ذاتی تشہیر پر اڑا دئیے . بلوچستان ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کاکردگی انتہائی خراب مگر پروگرام سربراہ آصف شاہوانی چاپلوسی میں لگے ہوئے ہوئے ہیں غریب عوام کے لاکھوں روپوں کو اشتہار اخبارات میں چھپوا کر نئی حکومت کی نظروں میں خود کو سامنے لانے کی کوشش میں مصروف ہیں .

سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزئی کرتے ہوئے پروگرام منیجر ٹی بی پروگرام نے اشہتار میں اپنی تصویر چھپوادی سربراہ ٹی بی کنٹرول پروگرام نے اپنی تصویر کیساتھ وزیر اعلی بلوچستان یا گورنر کی تصاویر لگانا بھی گوارہ نہیں کیا . واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کے اشہتار محکمہ اطلاعات کے ذریعے جاری ہوتے ہیں مگر موصوف آصف شاہوانی نے محکمہ اطلاعات کو بھی نظر انداز کردیا . نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ایک جانب محکمہ صحت میں اصلاحات کیلئے کوشاں ہیں

. .

متعلقہ خبریں