بھارت عام انتخابات، کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھارت میں 19اپریل 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن لڑ کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے لوک سبھا کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی فہرست جاری کی جس میں اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا۔
کنگنا رناوت اپنی جائے پیدائش ہماچل پردیش حلقے سے پی جے پی کے تخت پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔
بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک اعزاز قرار دیا۔
کنگنا کے سیاست میں آنے کی افواہیں اس وقت سے گردش کر رہی تھیں جب انہوں نے گزشتہ ہفتے کو بی جے پی کے نیشنل پریزیڈنٹ جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔
کنگنا نے پہلے بھی کچھ میڈیا انٹرویوز میں سیاست میں آنے کا اشارہ دیا تھا۔

ماضی میں دیکھا گیا کہ وہ مودی حکومت اور بی جے پی کی حمایت میں کافی آواز اٹھاتی رہی ہیں اور اداکارہ اس سیاسی جماعت کے کئی اقدامات کے علاوہ ان کے نظریاتی موقف کی بھی حمایت کرتی رہی ہیں۔
نومبر کے شروع میں کنگنا رناوت نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اداکارہ نے مستقبل میں مکنہ طور پر اپنے سیاسی سفر شروع کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
مشہور شخصیات کا سیاست میں شامل ہونا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے جو کسی خاص ملک تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ایک گلوبل ٹرینڈ ہے جو کئی دہائیوں سے دیکھا جا رہا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کنگنا رناوت جلد ہی ایک سوانحی تاریخی ڈراما فلم ’ایمرجنسی‘ میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، یہ فلم 1975 اور 1977 کے درمیان بھارت میں لگنے والی ایمرجنسی پر مبنی ہے۔

Recent Posts

یوم تکبیر پر تعطیل:الیکشن کمیشن میں 28مئی کے تمام کیسز ڈی لسٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوم تکبیر پر عام تعطیل کے باعث الیکشن کمیشن کے دفاتر بند…

5 mins ago

ریلوے آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کےپراپرٹی اینڈ لینڈ ڈیپارٹمنٹ کی چار سال کی خصوصی آڈٹ…

7 mins ago

بارش کے بادل پہنچنے والے ہیں، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے…

2 hours ago

شیر افضل مروت عرب ریگستانوں میں چھٹیوں پر چلے گئے، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

’یعنی لوگوں کی باتیں ٹھیک نکلی بات عہدوں تک تھی جیسے عہدے گئے آپ بھی…

3 hours ago

کل پاکستان میں سرکاری چھٹی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن،…

3 hours ago

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم صحت اور بہتر سروس ڈلیوری اولین ترجیحات ہوں گی،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ سے…

3 hours ago